السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ

 

امید ہے آپ بخیر و عافیت سے ہونگے۔

زیر نظر ویب سائٹ حضرت عنایت اللہ درانی صاحب دامت براکاتہم کی خوبصورت کتاب موسوم بہ زبدۃ السلوک سے بنائی گئی ہے۔

حضرت عنایت اللہ درانی صاحب ، حضرت مولانا حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی صاحب مدظلہ ، ومد اللہ فیظہ ، و طال اللہ عمرہ کے اجل خلفا میں سے ہیں۔ آپ نے اس کتاب کی تالیف خود حضرت مولانا حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی صاحب مدظلہ کے مشورہ اور حکم سے مکمل کی اور آج یہ آپ کے سامنے ہے۔

یہ عاجز ، حضرت احمد مجتبی صاحب مدظلہ کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے اس کتاب کو کمپوز کیا اور اس عاجز کو یہاں آپ کے سامنے پیش کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔

 

یہ عاجز اللہ تعالٰی کی بلند بارگاہ میں دعا گو ہے کہ اس کتاب کے ایک ایک حرف کو تمام عالم اسلام و عالم کفر کی صحیح ہدایت کا ذریعہ بنادے اور اس عاجز کے لئے اور تمام معاونین کے لئے صدقہ جاریہ بنا دے۔

 

آمین ثمہ آمین

 

وسلام ولاکرام

 

کتاب کا سر ورق

 

Monday, 22 March 2010 10:35 AMاس صفحہ کی تصحیح آخری مرتبہ اس تاریخ کو ہوئی